Baaghi TV

ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد کا پی سی بی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلامی جمہوریہ ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

پی سی بی کے مطابق ایرانی وفد نے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر سے ملاقات کی، جس میں کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی وفد نے قذافی اسٹیڈیم، کرکٹ میوزیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود تربیتی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے ایران میں کرکٹ کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے تعاون کے مختلف مواقع پر بات چیت ہوئی۔

پی سی بی اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایرانی جونیئر اور سینئر ٹیموں کو پاکستانی کوچز کی جانب سے تربیت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔دونوں فریقین نے کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون کے لیے مزید مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے مستقبل میں روابط بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

More posts