بھارت کے غیرقانونی زیرِقبضہ جموں کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے ایک آزادی پسند کشمیری کو عمرقید کی سزا سنائی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کی پونچھ میں قائم خصوصی عدالت نے 2012ء سے قید نثار احمد کالس نامی کشمیری کو 14 برس قید کی سزا سنائی ۔ ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر کے رہائشی نثار احمد کو ایک عسکری گروپ کے ساتھ وابستہ ہونے اور بھارت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت عمرقید کی سنائی گئی۔
