Baaghi TV

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے بھتہ طلب کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

لاہور کے علاقے کاہنہ میں حساس ادارے کے نام پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے بھتہ طلب کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق راجہ عابد اور محمد بٹ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے جنرل منیجر عمر فاروق راں کو موبائل فون پر کال کی۔ دونوں افراد نے دعویٰ کیا کہ وہ حساس ادارے کے افسر داؤد کے کہنے پر سوسائٹی کا ریکارڈ چیک کرنے آ رہے ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق دونوں افراد سوسائٹی کے دفتر پہنچے اور جنرل منیجر سے گیارہ ایکڑ اراضی کا ریکارڈ چیک کروانے کا مطالبہ کیا۔ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔مقدمے کے متن کے مطابق راجہ عابد اور محمد بٹ نے سوسائٹی کے مالکان سے مبینہ طور پر بھتہ بھی طلب کیا۔تھانہ کاہنہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیگل ایڈوائزر ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد جاوید کی مدعیت میں دونوں ملزمان کے خلاف بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں

More posts