Baaghi TV

پاک آرمی لورز موومنٹ کے زیر اہتمام آرمی میوزیم لاہور میں جشن آزادی کی تقریب

پاک آرمی لورز موومنٹ کے زیر اہتمام آرمی میوزیم لاہور میں جشن آزادی کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کرنل ڈاکٹر محمد شفیق چیرمین جان محمد رمضان مرکزی صدر رانا شہزادہ الطاف مرکزی جنرل سیکرٹری رانا اشرف خاں ایڈووکیٹ فنانس سیکرٹری حافظ طارق محمود نے جشن آزادی کا کاٹا

اس موقع پر صدر لاہور میاں عمر خادم جوائنٹ سیکرٹری محمد وسیم نائب صدر عثمان بٹ باکسر صدر پنجاب بارڈر کمیٹی شیر محمد میڈیا ایڈوائزر پنجاب میاں محمد وقاص مشتاق کے علاوہ عہدیداران اور ممبرز کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر افواجِ پاکستان ذندہ باد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر زندہ باد ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری زندہ باد پاکستان ہمیشہ پائندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے مرکزی قیادت کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی بدولت اج ہر پاکستانی محفوظ ہے۔پاکستاںی قوم آپنے افواج پاکستان کے شہداء کی مقروض ہے۔ پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ملک پاکستان کی ترقی بقاء اور سلامتی کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر ساتھ کھڑی ہے

More posts