گھوٹکی با غی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری:
پاکستان کی 79ویں جشنِ آزادی کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع گھوٹکی کے زیرِ اہتمام چیمبر رحموالی میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مسلم لیگ (ن) کے سیاسی، سماجی رہنماؤں، کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں مسلم لیگ (ن) ضلع گھوٹکی کے جنرل سیکریٹری لالا قیصر خان، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری صالح آصف سمیجو، یوتھ ونگ رہنما میاں سراج احمد سمیجو، تعلقہ گھوٹکی کے صدر قربان علی گڈانی اور سٹی جنرل سیکریٹری آصف علی سمیجو سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔جمعیت علمائے اسلام گھوٹکی کے رہنما آغا عقیل احمد پٹھان سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
شرکاء نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، افواجِ پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر احمد میمن کو جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔مسلم لیگ (ن) ضلع گھوٹکی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری صالح آصف سمیجو نے جشنِ آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
