گھوٹکی: اوباڑو پولیس نے جواریوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گھوٹکی پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی ہدایت پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر گاؤں صابو خان پٹھان کے قریب کھلے میدان میں چھاپہ مارا، جہاں 17 افراد تاش کے پتوں پر مبینہ طور پر جوا کھیل رہے تھے۔پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2 عدد تاش، 9 موبائل فونز، 12 موٹر سائیکلیں اور 4 ہزار 150 روپے نقدی برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان میں پرویز احمد چھجن، نصیب اللہ مزاری، مہتاب حسین راجڑی، پرویز احمد بھیو، اعوان چھجن، الطاف راجڑی، سالم راجڑی، پیارو چھجن، معشوق راجڑی، قلندر بخش ملک، شوکت علی دوندھو، وزیر علی بھٹی، شوکت علی چوہان، نجب علی ابڑو، صادق علی ملک، احسان علی چوہان اور ربنواز رند شامل ہیں۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کرکے ان کے خلاف کرائم نمبر 161/2026 کے تحت سندھ جواء ایکٹ کی دفعہ 5 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔گھوٹکی پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
رپورٹ،مشتاق لغاری
