Baaghi TV

پاسکو کے پاس گندم کے ذخائر تقریباً ختم، 10 لاکھ ٹن درآمد کرنے کی منظوری

gandum

پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کوآپریشن (پاسکو) کے پاس گندم کے اسٹریٹیجک ذخائر تقریباً مکمل طور پر ختم ہوگئے ہیں، جس کے بعد حکومت نے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی اجازت کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتیں مطلوبہ مقدار میں گندم کے حصول میں ناکام رہیں، جس کے نتیجے میں پاسکو کے ذخائر تشویشناک حد تک کم ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک میں گندم کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ گندم کی درآمد سے قبل ضروری شرائط پوری کرنے کے لیے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق گندم کی درآمد کے لیے اہم شرائط میں پری شپمنٹ انسپیکشن اور صوبوں کی جانب سے اپنی ضروریات کے مطابق درکار مالی وسائل فراہم کرنا شامل ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گندم کی درآمد کا مقصد ملک میں اسٹریٹیجک ذخائر کو بحال کرنا اور مستقبل میں گندم کی ممکنہ قلت سے بچاؤ کے لیے ضروری ذخیرہ یقینی بنانا ہے۔

More posts