Baaghi TV

اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برازیل کے وزیر خارجہ مورو ویئیرا نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برازیلی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور عالمی امن و سلامتی کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

مورو ویئیرا نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط ہونے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو مبارک باد بھی پیش کی۔

اسحاق ڈار نے جنوبی ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ میں برازیل کے کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اعلیٰ سطحی روابط جاری رکھنے اور اقوام متحدہ سمیت دیگر کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جبکہ پاکستان اور برازیل کے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برازیلی وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جس پر مورو ویئیرا نے بھی انہیں برازیل آنے کی دعوت دے دی۔

More posts