Baaghi TV

پاکستان میڈیا کونسل کے زیر اہتمام نیشنل فریڈم ایوارڈ شو کا انعقاد

اسلام آباد: پاکستان میڈیا کونسل کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کے سلسلے میں نیشنل فریڈم ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملکی و صحافتی شخصیات نے شرکت کی اور قومی و نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں اہم قومی شخصیات، صحافتی رہنماؤں اور میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں ملک و قوم کیلئے قابل ذکر خدمات انجام دینے والی شخصیات کو نیشنل فریڈم ایوارڈز پیش کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرنے والے مقررین نے قیام پاکستان کے مقاصد، آزادی کی اہمیت اور ملکی ترقی میں آزاد صحافت کے کردار پر روشنی ڈالی۔

شرکاء نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

More posts