لاہور کے علاقے شالیمار میں گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنی دوسری بیوی پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سول لائنز منزہ کرامت اور شالیمار پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق علاؤالدین نامی شخص کا اپنی دوسری بیوی رخسار سے گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہوا، جس پر ملزم نے طیش میں آکر رخسار کی ٹانگ پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئی، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم علاؤالدین موقع سے فرار ہوگیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا
