Baaghi TV

شکایات پر ڈی پی او گجرات کا ایکشن، 3 ٹریفک اہلکار معطل

عوامی شکایت پر ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے سخت ایکشن لیتے ہوئے شہری سے رشوت لینے کے الزام میں 3 ٹریفک پولیس ملازمین کو معطل کر دیا۔

سرائے عالمگیر ناکہ پوائنٹ پر شہری سے رشوت لینے کی شکایت موصول ہونے پر کارروائی کی گئی۔ معطل ملازمین میں ایک ٹریفک وارڈن اور دو ٹریفک اسسٹنٹ شامل ہیں۔

ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، جبکہ عوامی شکایات پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

More posts