Baaghi TV

بابر اعظم کی بھرپور پریکٹس، لارڈز ٹیسٹ میں واپسی کے روشن امکانات

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلی کی چوٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس شروع کردی ہے، جس کے بعد لارڈز ٹیسٹ میں ان کی شرکت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

بابر اعظم نے کوچنگ اسٹاف کے ایک رکن کے ہمراہ انڈور ہال میں طویل اور بھرپور بیٹنگ سیشن کیا۔ لارڈز کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی بابر اعظم کی انڈور پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس سے پاکستانی شائقین میں ان کی واپسی کے حوالے سے امید پیدا ہوگئی ہے۔

قومی بیٹر کو بیک نہم میں پریکٹس میچ کے دوران دائیں ہاتھ کی انگلی پر چوٹ لگی تھی، جس کے باعث وہ ہیڈنگلے میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ پاکستان کو اس میچ میں اننگز اور 103 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بابر اعظم کی واپسی پاکستان کی بیٹنگ لائن کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔ ان کی موجودگی سے مڈل آرڈر کو استحکام ملنے کے ساتھ لارڈز ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی کم بیک کی امیدیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

More posts