Baaghi TV

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 343 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

وزارتِ توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اوگرا نے نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتوں میں اضافہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 370 روپے 69 پیسے سے بڑھ کر 371 روپے 80 پیسے ہوگئی۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 26 اگست 2026 سے ہوگا۔

More posts