Baaghi TV

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی دانش سکولز اتھارٹی فنڈ کیلئے 5 ارب روپے کی منظوری

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مجموعی طور پر 11 ارب 60 کروڑ روپے کے مالی اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں مختلف مالی معاملات اور آئندہ اہم بین الاقوامی سرگرمیوں کے لیے ضروری انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آئندہ سال ستمبر میں پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوران سربراہانِ مملکت کی آمدورفت کے لیے 30 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے ان گاڑیوں کی خریداری کے لیے 6 ارب 60 کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دانش سکولز اتھارٹی فنڈ کے لیے بھی 5 ارب روپے کی ابتدائی رقم فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ رقم دانش سکولز اتھارٹی کی ضروریات پوری کرنے اور اس کے پروگرامز کو آگے بڑھانے کے لیے ابتدائی فنڈنگ کے طور پر فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں منظور کیے گئے مجموعی مالی اقدامات کی کل مالیت 11 ارب 60 کروڑ روپے ہے

More posts