Baaghi TV

سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے،وزیراعظم شہباز شریف کی مذمت

sco

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر یمنی حوثی جماعت انصاراللہ کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

یمنی حوثی جماعت انصاراللہ کی جانب سے سعودی شہروں ابہا، خمیس مشیط، نجران اور جازان میں حملے کیے گئے، جن میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 73 افراد زخمی ہوئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نوعیت کے حملے نہ صرف بے گناہ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ علاقائی امن و سلامتی کو بھی متاثر کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور برادر سعودی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے حملوں میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

More posts