Baaghi TV

آٹے کا مصنوعی بحران جاری

قصور
شہریوں کو آٹے کی خود ساختہ قلت کا سامنا جاری محکمہ فوڈ کی ملی بھگت سے آٹا ضلع سے باہر سمگل ہونے لگا ہےضلعی انتظامیہ بااثر ذخیرہ اندوزوں کے سامنے بے بس اور کارکردگی کے حوالے سے صرف فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئی ہے جبکہ شہری آٹے کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ دکاندار شہریوں کو محکمہ فوڈ اور فلور ملز کی طرف سے آٹے کی فراہمی نہ ہونے کا بہانہ بنا کر ٹال دیتے ہیں کئی دکاندار بلیک میں مہنگے داموں آٹا فروخت کر رہے ہیں ضلع قصور کی سیاسی، سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر خوراک سے فوری نوٹس لے کر ضلع قصور کے شہریوں کو آٹے کی بلا تعطل فراہمی اور خود ساختہ قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ آٹا چکیوں پر آٹا 2600 روپیہ فی من فروخت ہو رہا ہے جس سے غریب دیہاڑی دار لوگ سخت پریشان ہو گئے ہیں اس کے علاوہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں

More posts