Baaghi TV

قائم مقام اسپیکر کے رویّے سے انتہائی مایوسی ہوئی ،آصفہ بھٹو

asefa

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قائم مقام اسپیکر کے رویّے سے انتہائی مایوسی ہوئی ہے

آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کورم موجود ہونے کے باوجود بار بار اجلاس معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے، اسپیکر کو سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ میرا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ ہو سکے،آصفہ بھٹو زرداری اجلاس کو مؤخر کرنا نہایت چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال قرار دیا

دوسری جانب قومی اسمبلی کے ایوان میں اپوزیشن اراکین بانی پی ٹی آئی کے پوسٹرز لے آئے،اپوزیشن اراکین نے نکتہ اعتراض مانگ لیا،پینل آف چیئر نے وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض دینے سے معذرت کر لی،پینل آف چیئر علی زاہد نے کہا کہ وقفہ سوالات میں نکتہ اعتراض نہیں دیا جائے گا۔

More posts