Baaghi TV

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کا سینئر صحافی ضیاء شاہد کے انتقال پراظہارتعزیت

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے سینئر صحافی اور خبریں میڈیا گروپ کے بانی ضیاء شاہد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضیاء شاہد کی صحافتی خدمات طویل عرصے پر محیط ہیں . وہ جدید صحافت کے علمبرداروں میں شامل رہے اور ہمیشہ مثبت اور تعمیری اقدار کے فروغ کے لئے کام کیا . خبریں میڈیا گروپ کے پلیٹ فارم سے انہوں نے اپنے اخبار اور ٹی وی چینل کے ذریعے لوگوں کے مسائل اجاگر کئے اور ان کے حل کے لئے قابل عمل تجاویز دیں . جرات مندانہ صحافت ضیاءشاہد کا طرہ امتیاز رہا ۔ عہد حاضر کے سب سے قد آور صحافی تھے ۔ صحافتی دنیا میں 50 سال انقلاب برپا کیا ۔ شعبہ صحافت میں اعلی خدمات کے اعتراف میں ضیاءشاہد کو اعلیٰ سول اعزاز ستارہ امتیاز اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی ملا ۔ 2 بار سی پی این ای کے صدر بھی رہے ان کے انتقال سے صحافتی دنیا میں پیدا ہونے والا خلا پر ہونے میں کافی وقت لگے گا ۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ضیاء شاہد کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔

More posts