Baaghi TV

افغانستان،عوام بارودی سرنگوں کے مہلک خطرے سے دوچار

افغان طالبان رجیم کے دعوے حقیقت سےکوسوں دور، عوام بارودی سرنگوں کے مہلک خطرے سے دوچار ہیں

افغان طالبان رجیم عوام کے جان و مال کو لاحق خطرات کو پس پشت ڈال کر خطے میں دہشتگردی پھیلانے میں مصروف ہیں،بارودی سرنگوں کے خاتمے کے طالبان کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، اقوامِ متحدہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ،اقوام متحدہ کی افغانستان میں امدادی مشن(یوناما) کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں بارودی سرنگیں جان لیوا خطرہ بن گئیں، متاثرین کی شرح دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی،افغانستان میں بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کے متاثرین میں 80 فیصد بچے شامل ہیں، 33 لاکھ افغان شہری دھماکہ خیز اور بارودی سرنگوں والے علاقوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں.اقوام متحدہ کی مائن ایکشن سروس کے مطابق گذشتہ سال بارودی سرنگوں کے پھٹنے کے درج کیے گئے 471 واقعات میں 314 بچے شامل ہیں

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق طالبان رجیم کی توجہ شہری تحفظ کے بجائے دہشتگرد نیٹ ورکس کی پشت پناہی پر ہےجو خطے کے لیے طویل المدتی خطرہ بن چکا ہے ،بارودی سرنگوں کے خاتمے میں ناکامی طالبان رجیم کی انتظامی نااہلی اور غیر سنجیدگی کا واضح ثبوت ہے، جس کا خمیازہ افغان معصوم شہری بھگت رہے ہیں،

More posts