سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور رپورٹس کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں شہری پاکستان کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور تعلقات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے اور کالعدم تنظیم کی مبینہ سرپرستی ختم کی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو بیرونی تنازعات کے بجائے افغان شہریوں کی فلاح اور داخلی استحکام پر توجہ دینی چاہیے۔
شرکا نے مطالبہ کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی احترام اور تعاون کی پالیسی اپنائی جائے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔
افغان عوام پاکستان کے حق میں سڑکوں پر، کشیدگی میں کمی اور ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے کا مطالبہ
