Baaghi TV


افغانستان ایک بار پھر دہشتگردی کا گڑھ، عالمی جریدے کی پاکستان کے مؤقف کی تائید

‎افغانستان ایک بار پھر دہشتگردی کا مرکز بن چکا ہے، جہاں طالبان رجیم کی سرپرستی میں مختلف دہشتگرد نیٹ ورکس سرگرم ہیں۔ عالمی جریدے یوریشیا ریویو نے بھی اس حوالے سے پاکستان کے مؤقف کی تائید کر دی ہے۔
‎یوریشیا ریویو کے مطابق افغان طالبان رجیم اب صرف افغانستان کا داخلی مسئلہ نہیں رہا بلکہ ایک سنگین عالمی سیکیورٹی خطرے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ جریدے کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی متعدد رپورٹس اس بات کی تصدیق کر چکی ہیں کہ افغانستان میں القاعدہ، فتنہ الخوارج (FAK) سمیت 20 سے زائد دہشتگرد تنظیمیں فعال ہیں۔
‎رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر افغانستان سے پنپنے والی دہشتگردی نے پاکستان کو مزید متاثر کیا تو خطے کے دیگر ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
‎یوریشیا ریویو کے مطابق پاکستان صرف اپنے شہریوں کا ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے امن اور سلامتی کا دفاع کر رہا ہے۔

More posts