سعودی عرب میں جدہ ایئرپورٹس کمپنی نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ سیزن (1447 ہجری) کے لیے آپریشنل پلان کی منظوری کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں برس عمرہ سیزن کا اختتام 3 اپریل 2026 کو ہوگا جبکہ عمرہ ویزہ ہولڈرز کی واپسی کی آخری تاریخ 18 اپریل 2026 ہے۔
منصوبے کا مقصد زائرین کو محفوظ اور ہموار سفری تجربہ فراہم کرنا ہے، جس میں جدہ کے حج وعمرہ ٹرمنل، نارتھ ٹرمنل اور ٹرمنل نمبر ون شامل ہیں۔ زائرین کی سہولت کے لیے 407 بیگج چیک ان کاونٹرز اور 463 امیگریشن کاونٹرز کام کر رہے ہیں۔
آپریشنل پلان میں 56 پیسنجر بورڈنگ برجز، 35 بیگج کلیم بیلٹس اور 81 کسٹم انسپیکشن ڈیوائسز شامل ہیں۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کی ہیلتھ کیئر کے لیے چار ہیلتھ سینٹرز کام کر رہے ہیں جبکہ حج وعمرہ ٹرمنل پر 20 ایئرکنڈیشنڈ ویٹنگ ایریاز اور تین ویلکم لاونجز زائرین کے لیے مختص ہیں۔
جدہ ایئرپورٹ: عمرہ سیزن 1447 ہجری کے لیے آپریشنل پلان کی منظوری
