ایران پر جاری جنگ کے آٹھویں دن بھی تہران، اصفہان اور دیگر علاقوں میں فضائی حملوں کی نئی لہر دیکھی گئی جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد جان سے گئے۔
ایرانی حکام کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران اصفہان اور تہران کے بعض رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملوں میں فوجی اڈوں، میزائل لانچرز اور پاسداران انقلاب سے متعلق تنصیبات کو ہدف بنایا گیا جس کی ایرانی حکام نے بھی تصدیق کی ہے۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران ایران کے 80 سے زائد لڑاکا طیارے تباہ کر دیے گئے تاہم ایران نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔
ادھر ایران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ڈرونز اور میزائل داغے۔ اطلاعات کے مطابق بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے اور بصرہ میں واقع امریکی آئل کمپلیکس کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
ایران جنگ کے آٹھویں دن بھی فضائی حملے، تہران اور اصفہان میں 8 افراد شہید
