Baaghi TV

‎پاکستان نے بھارتی این ایس اے اجیت دوول کے بیان کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دار قرار دیا

کا مرتکب قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اجیت دوول کا “تاریخ کا بدلہ لینے” والا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس قسم کے بیان بازی پر کوئی حیرانی نہیں، اور ایسے بیانات نفرت پھیلانے والوں کی ذہنیت کے عکاس ہیں۔

‎دفترخارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے بیانات پر مبنی رپورٹس دیکھی گئی ہیں۔ ان کے بقول، یہ بیان بازی ایسے عناصر کی عکاسی کرتی ہے جو اپنی نفرت انگیز سوچ کو فرضی تاریخی بدلے کے لباس میں پیش کرتے ہیں۔
‎ترجمان نے کہا کہ ایسے بیانات نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھاتے ہیں بلکہ امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بھی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر امن، باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے، اور بھارت کی جانب سے نفرت انگیز بیانات اور ماضی کے مبینہ حساب چکانے کی سوچ علاقائی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔
‎اندرابی نے مزید کہا کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے مسلسل سخت اور جارحانہ بیانات دیے جا رہے ہیں، جنہیں تجزیہ کار جنوبی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی سے جوڑ رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق اجیت دوول کے بیانات بھارت کے سخت گیر اور تصادم پر مبنی رویے کی عکاسی کرتے ہیں، جس میں پاکستان کے قیام سے انکار اور مئی 2025 کے تنازع میں پاکستان کی فتح پر ناراضگی بھی شامل ہے۔

More posts