Baaghi TV

علیم خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علیم خان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نےعلیم خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے ،علیم خان کوآئندہ سماعت تک حاضری سےاستثنیٰ مل گیا.

عدالت نے علیم خان کو 30 ستمبر کو طلب کر رکھا تھا لیکن علیم خان آج عدالت میں پیش ہوئے

علیم خان نے اپنے وکیل سے پوچھا کہ کس وقت ہمیں بلایا ہے جو پیش نہیں ہوئے،جس پر وکیل شاہد گوندل نے جواب دیا کہ ہم ہر بار پیش ہوتے رہے ہیں، علیم خان نے کہا کہ پھر میرے ساتھ اتنی محبت کی وجہ کیا ہے،

علیم خان عمرہ ادائیگی کے باعث 30 ستمبر کو عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے ،عدالت نے 30 ستمبر کو علیم خان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈٰی بنا دیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے ،عدالت نے علیم خان کو 30 ستمبر کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دےدیا،

علیم خان کے وکیل شاہد نسیم گوندل راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل نے کہا کہ غلطی سے گزشتہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر نہ کر سکا،

علیم خان انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئے

More posts