Baaghi TV

علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری

ganda pur

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، مچلکے منسوخ کرتے ہوئے ضمانتی کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیدیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر معلوم ہوتا ہے ملزم علی امین گنڈاپور روپوش ہوچکا، ملزم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ضمانتی مچلکے منسوح کردیے اور دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے جاتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے ضمانتی کیخلاف بھی کارروائی شروع کی جائے۔سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف تھانہ بھارہ کہو میں شراب اور ناجائز اسلحہ کی برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔

More posts