Baaghi TV

میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات کیس، تفصیلی فیصلہ جاری


علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان طویل عرصے سے جاری قانونی تنازع میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عدالت نے میشا شفیع پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے کیس کو ختم کر دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق دونوں فریقین کے بیانات اور مؤقف کو باقاعدہ ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا، جس کے بعد کیس اپنے منطقی انجام تک پہنچا۔
‎دستاویزات کے مطابق میشا شفیع نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ذاتی تجربے کی بنیاد پر آواز اٹھائی تاکہ معاشرے میں خاموشی کو توڑا جا سکے اور دیگر خواتین کو بھی بولنے کا حوصلہ ملے۔ انہوں نے اس اقدام کو مشکل مگر ضروری قرار دیا۔
‎انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود کو اس معاملے میں تنہا نہیں سمجھتیں اور ان کا مقصد خواتین کے لیے محفوظ ماحول کو فروغ دینا تھا۔
دوسری جانب علی ظفر نے عدالت میں تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا تھا اور کہا کہ وہ قانونی طریقے سے اپنا مؤقف پیش کر رہے ہیں تاکہ حقیقت سامنے آ سکے۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق علی ظفر نے کہا کہ وہ اپنے خاندان، ساتھیوں اور مداحوں کے سامنے جوابدہ ہیں اور اسی لیے اس معاملے کو عدالت کے ذریعے حل کرنا چاہتے تھے۔
‎اس کیس کے دوران میڈیا کوریج اور عوامی بحث نے دونوں فریقین کی پیشہ ورانہ زندگی پر بھی اثر ڈالا، جبکہ یہ معاملہ پاکستان میں #MeToo تحریک کے تناظر میں ایک اہم قانونی مثال کے طور پر دیکھا جاتا رہا۔

More posts