سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایلینز کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین پر خلائی مخلوق کی آمد کے امکانات موجود ہیں لیکن اس کی تصدیق کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
ہفتے کے روز ایک پوڈکاسٹ میں اوباما نے کہا تھا کہ "ایلیئنز حقیقت میں ہوتے ہیں لیکن میں نے انہیں نہیں دیکھا” اور یہ کہ ایریا 51 میں کوئی خلائی مخلوق یا زیرِ زمین تنصیب نہیں رکھی گئی۔
بعد ازاں اوباما نے انسٹاگرام پر وضاحت جاری کی کہ کائنات وسیع ہے اور کہیں نہ کہیں زندگی کے امکانات ہو سکتے ہیں، تاہم اپنی صدارت کے دوران انہیں کسی خلائی مخلوق کے زمین سے رابطے کا ثبوت نہیں ملا۔
اوباما نے کہا کہ ابتدائی بیان ایک مختصر "لائٹننگ راؤنڈ” کے دوران دیا گیا تھا، جہاں سوالات تیز رفتاری سے کیے جا رہے تھے، اس لیے بیان کو صحیح سیاق و سباق میں سمجھنا ضروری ہے۔
ایلیئنز حقیقت میں ہوتے ہیں لیکن میں نے انہیں نہیں دیکھا, اوباما
