Baaghi TV

ہم امن کے خواہاں ہیں تاہم اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،رضوان سعید شیخ

rizwan sheikh

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نیوز کی معروف اینکر پرسن کئیرا فلپس کو انٹرویودیا جس میں پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر سفیر پاکستان نے دوٹوک موقف دنیا کے سامنے رکھا

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ہم امن کے خواہاں ہیں تاہم اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،اگر پاکستان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی ہوئی تو ہم بھرپور قوت سے اس کا جواب دیں گے ،ہم خطے میں کشیدگی نہیں چاہتے لیکن اگر دو جوہری طاقتوں آمنے سامنے آئیں تو حالات کیا شکل اختیار کرتے ہیں اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا،ہماری معاشی ترقی امن کی متقاضی ہے لیکن ہم باوقار امن پر یقین رکھتے ہیں ،پہلگام واقعے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے تا حال کسی قسم کا کوئی بھی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا گیا،بھارت اپنی جابرانہ پالیسیوں، انتخابی مجبوریوں یا انتظامی کوتاہیوں کا بوجھ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا ،اگر سات لاکھ فوج کی موجودگی بھی مقبوضہ کشمیر میں امن کو یقیی نہیں بنا سکتی تو یہ بھارت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے ،گذشتہ سال پاکستان میں دہشت گردی کے تقریبا ایک ہزار واقعات پیش آئے، پاکستان نے دہشت گردی کی عالمی جنگ میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے ،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں اور اربوں ڈالر کا مالی نقصان اٹھایا

More posts