Baaghi TV

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا، صدر ٹرمپ کا اعلان

trump china

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات بہترین سطح پر ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ مکمل ہو چکا ہے، جس کی اب صرف امریکی اور چینی صدور سے حتمی منظوری باقی ہے۔ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کو مجموعی طور پر 55 فیصد ٹیرف حاصل ہو رہا ہے جبکہ چین کو 10 فیصد ٹیرف مل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین امریکا کو میگنٹس اور دیگر ضروری نایاب معدنیات فراہم کرے گا۔ ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے تحت چینی طلباء کو امریکا میں تعلیم سمیت دیگر معاملات پر بھی سہولیات دی جائیں گی جن پر دونوں ممالک کے درمیان اتفاق ہو چکا ہے۔

سندھ میں جدید ٹرانسپورٹ منصوبے، ای وی چارجنگ اسٹیشنز اور ڈبل ڈیکر بسز متعارف کرانے کا فیصلہ

ایران: کیمیکل پلانٹ میں آگ بھڑک اُٹھی، 3 افراد جاں بحق

پاکستان کا بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات پر سخت ردعمل، جھوٹا بیانیہ قرار دے دیا

More posts