Baaghi TV

وہ شب جب چراغ آندھیوں سے لڑتے رہے ،تحریر: ماہ جبین اظہر

چھ ستمبر کی صبح جب بھی آتی، حاجَرہ بیگم فجر کی نماز کے ساتھ ہی اٹھ جاتیں۔ نماز کے بعد دیر تک جائے نماز پر بیٹھی رہتیں، اپنے پیارے شوہر اور وطن پر قربان ہونے والے تمام شہیدوں کے لیے ایصالِ ثواب کرتیں۔ جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دے کر دشمن کے دانت کھٹے کر دیے تھے ۔
مگر چھ ستمبر کی وہ رات… وہ رات ان کی زندگی کی سب سے طویل اور یادگار رات تھی۔6ستمبر1965 جب ان کی شادی کو صرف تین سال ہوئے تھے۔ ایک دو سالہ بیٹا ان کی گود میں تھا اور ایک نئی زندگی اس دنیا میں آنے کی منتظر تھی۔ ان کے جان سے پیارے شوہر، سپاہی نور محمد، پاک بھارت سرحد پر وطن کی خاطر دشمن سے لڑ رہے تھے۔
حاجَرہ بیگم ایک طرف دردِ زہ کی تکلیف سہہ رہی تھیں اور دوسری طرف اپنے شوہر کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگ رہی تھیں۔ باہر دور سے جب بھی دھماکوں کی آواز آتی، ہر آواز کے ساتھ ان کا دل دہل جاتا۔ خوف اور درد کے باوجود ان کے لبوں پر صرف اپنے شوہر کی سلامتی کی دعا تھی۔
دھیرے دھیرے رات گزرتی گئی۔ آدھی رات سے زیادہ وقت بیت چکا تھا کہ اچانک ایک زور دار دھماکے کی آواز گونجی…
اور

More posts