Baaghi TV

کینیڈا میں ایک اور سکھ رہنما کو قتل کی دھمکی ، بھارت کی عالمی دہشت گردی بے نقاب

انتہا پسند مودی کی بھارت مخالف آوازوں کو دبانے کیلئے سرحد پار کارروائیاں باقاعدہ پالیسی شکل اختیار کر گئیں

کینیڈین پولیس نے ایک اور سکھ رہنما مونندر سنگھ کو جان کے سنگین خطرے کا انتباہ جاری کر دیا،عالمی نشریاتی ادارہ گلوبل نیوز کے مطابق؛ خفیہ اطلاعات کے مطابق سکھ فیڈریشن آف کینیڈا کے سربراہ مونندر سنگھ اور اہل خانہ کی جان کو خطرہ ہے،2022 میں بھی مقتول سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نِجار کے ہمراہ مونندر سنگھ کو قتل کی دھمکی موصول ہوئی تھی، کینیڈین حکام کے مطابق بھارتی حکومت کینیڈا میں غیر ملکی مداخلت، غلط معلومات، اور بیرونی دباؤ میں ملوث ہے ، کینیڈین پولیس کے مطابق بھارتی حکومت نے بشنوئی گینگ کے ساتھ مل کر سیاسی مخالفین پر حملے کروائے، ایف بی آئی امریکا میں بھی سکھ گُرپنت ونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی بھارتی افسر کی سازش بے نقاب کر چکی ہے،

عالمی ماہرین کے مطابق بھارتی حکومت کینیڈا میں جرائم پیشہ گروہ کے ذریعےخالصتانی رہنماؤں کا بہیمانہ قتل کرانے میں سرگرم ہے،کینیڈا سے لے کر امریکا تک تمام شواہد اقلیتوں کے حقوق کُچلنے کیلئے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہیں

More posts