Baaghi TV

ایپسٹین فائلز سےمیری ازدواجی زندگی کے نہایت تکلیف دہ لمحات دوبارہ یاد آ گئے ،میلنڈا گیٹس

bilgates

بل گیٹس کی سابق اہلیہ میلنڈا فرنچ گیٹس نے کہا ہے کہ جیفری ایپسٹین سے متعلق نئی سرکاری فائلز میں سابق شوہر بل گیٹس کا نام سامنے آنے سے ان کی ازدواجی زندگی کے نہایت تکلیف دہ لمحات دوبارہ یاد آ گئے ہیں۔

این پی آر کے پوڈکاسٹ ’وائلڈ کارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میلنڈا فرنچ گیٹس نے کہا کہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کی جانے والی لاکھوں دستاویزات نے انہیں ناقابلِ بیان غم میں مبتلا کر دیا جب بھی یہ تفصیلات سامنے آتی ہیں تو میرے لیے ذاتی طور پر یہ بہت مشکل ہوتا ہے، کیونکہ اس سے میری شادی کے کچھ انتہائی دردناک دن یاد آ جاتے ہیں۔

ایپسٹین 2019 میں جنسی اسمگلنگ کے مقدمے کے دوران جیل میں ہلاک ہو گیا تھا اگرچہ فائلز میں کسی کا نام آنا بذاتِ خود کسی جرم کا ثبوت نہیں، تاہم ان دستاویزات نے ایک بار پھر اس وسیع نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے جس میں سیاستدان، بزنس ٹائیکونز، فلاحی شخصیات اور مشہور افراد شامل تھے اور جن میں سے کئی نے ایپسٹین کے 2008 میں نابالغ لڑکی سے جنسی جرم کی سزا کے بعد بھی اس سے روابط قائم رکھے۔

‎نوشکی میں عوامی خدمت روکنے کی دہشتگردوں کی کوشش ناکام: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون

ان فائلز میں بدنام فنانسر جیفری ایپسٹین کے تحریر کردہ ایسے حوالے شامل ہیں جن میں بل گیٹس کا ذکر کیا گیا ہے تاہم میلنڈا نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے میں اپنے سابق شوہر کا دفاع نہیں کریں گی’جو بھی سوالات باقی ہیں، وہ ان لوگوں کے لیے ہیں، حتیٰ کہ میرے سابق شوہر کے لیے بھی، ان سوالوں کا جواب انہیں دینا ہوگا، مجھے نہیں۔

میلنڈا فرنچ گیٹس نے کہامجھے( بل گیٹس کے ساتھ) اپنی شادی ختم کرنا پڑی، پھر میں نے فاؤنڈیشن سے بھی علیحدگی اختیار کی یہ سب بہت افسوسناک ہے، لیکن میں زندگی میں آگے بڑھ سکی ہوں، اور اب امید ہے کہ ان خواتین کو انصاف ملے گا جنہوں نے یہ سب کچھ برداشت کیا۔‘

مئی 2020میں بھارت چین کا تصادم،بھارتی اسٹریٹجک ناکامیا ں اور دفاعی کمزوریاں نمایاں

جاری کردہ فائلز میں 2013 کی 2 ای میلز بھی شامل ہیں، جو مبینہ طور پر ایپسٹین نے خود تحریر کیں،ایک ای میل میں اس نے دعویٰ کیا کہ بل گیٹس کسی جنسی بیماری میں مبتلا ہوئے اور اپنی اہلیہ کو خفیہ طور پر اینٹی بایوٹکس دینے کے خواہاں تھے،دوسری ای میل میں ایپسٹین نے بل گیٹس پر ’اخلاقی طور پر نامناسب‘ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے۔

تاہم بل گیٹس کے ترجمان نے ان الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے ’ایک ثابت شدہ جھوٹے اور ناراض شخص‘ کے ہیں اور سراسر بے بنیاد ہیں، یہ دستاویزات صرف ایپسٹین کی مایوسی کو ظاہر کرتی ہیں کہ اس کا بل گیٹس سے تعلق برقرار نہ رہ سکا۔

بل گیٹس ماضی میں متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ ان کی ایپسٹین سے ملاقاتیں محدود تھیں اور وہ بھی محض فلاحی منصوبوں پر گفتگو تک تھیں، جو کبھی عملی شکل اختیار نہ کر سکیں۔

میلنڈا اور بل گیٹس نے 27 سالہ شادی کے بعد 2021 میں طلاق لے لی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق میلنڈا طلاق سے قبل ہی بل گیٹس کے ایپسٹین سے روابط پر شدید بے چینی کا شکار تھیں بعد ازاں بل گیٹس نے 2019 میں مائیکروسافٹ کی ایک ملازمہ سے تعلق کا اعتراف بھی کیا تھا۔

پنجاب پولیس: اصلاحات، قیادت اور تسلسل کی امید، تجزیہ : شہزاد قریشی

More posts