Baaghi TV

اپنی شادی کو دوسرا موقع دینا چاہتی ہوں اہلیہ نوازالدین صدیقی

بھارت کے مقبول ترین اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی کو دوسرا موقع دینا چاہتی ہیں –

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ صدیقی نے مئی 2020 میں نواز الدین سے طلاق لینے کے لیے درخواست دائر کی تھی تاہم اب انہوں نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چند ہفتے قبل میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور میں اپنے بچوں کے ساتھ نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت میں نے نوازالدین کا الگ روپ دیکھا کہ وہ ایک خیال رکھنے والا شوہر اور باپ ہے جب میں اپنے بچوں کے ساتھ نہیں تھی تو اس نے بچوں اور ان کی تمام تر چیزوں کا خیال رکھا۔

عالیہ نوازالدین صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ وہ بچوں کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھتے تھےکہ میں کیسی ہوں انہوں نے مجھے بہت متاثر کیا اور یہ ثابت کیا کہ وہ میرے بچوں کے لیے ایک اچھا باپ ہے۔

نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے کہا کہ بچے بھی نوازالدین سے بے حد پیار کرتے ہیں اور میں اب ایک بار پھر ایک خوشحال فیملی بنانا چاہتی ہوں کیونکہ اب چیزیں مختلف ہو گئی ہیں ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اپنے تمام تر اختلافات کو الگ رکھ کے اپنے بچوں کی خاطر دوبارہ خوش و خرم زندگی گزاریں۔

More posts