Baaghi TV

اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم سینما پردے پردیکھنے کی منتظر ہوں ثانیہ مرزا

بھارت کی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے گذشتہ برس اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی

ثانیہ مرزا کی زندگی پر بائیوگرافی فلم بنائے جانے کی باتیں 2018 سے ہو رہی ہیں اور تاہم ابھی تک ان کی فلم کی پہلی جھلک سامنے نہیں آ سکی

گذشتہ برس فروری میں ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی تھی کہ ان کے اور فلم ساز رونی اسکرووالا کے درمیان فلم بنائے جانے کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا

ثانیہ مرزا نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہ ان کے اور فلم ساز رونی اسکرووالا کے درمیان متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ فلم بنائے جانے کے معاملات تاحال ابتدائی مراحل میں ہیں تاہم وہ اپنی زندگی کی کہانی سینما پردے پر دیکھنے کی بہت منتظر ہیں اور ساتھ ہی وہ پرجوش بھی ہیں

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ایسی فلمیں بنائے جانے کی سخت ضرورت ہے جن میں شخصیات کی جدوجہد کو دکھایا جاتا ہو

ٹینس سٹار نے بتایا کہ ان سمیت بھارت کی کئی اسپورٹس شخصیات کا تعلق انتہائی مضبوط خاندانوں سے نہیں ہے اور وہ سب بڑی محنت لگن اور جفاکشی کے بعد اپنی منزل پر پہنچے ہیں اور ان کی جدوجہد پر فلمیں بنائی جانی چاہئیے

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کا نام کیا رکھا گیا ہے اور اس کی شوٹنگ کب تک شروع ہوگی اور ان کا کردار کون ادا کرے گا

واضح رہے کہ 2016 میں ثانیہ مرزا کی زندگی پر ایک کتاب بھی شائع ہوچکی ہے جس کا نام ‘ ایس اگینسٹ آڈز’ رکھا گیا تھا

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 12 اپریل 2010 کو شادی کی تھی جس کے بعد دونوں دبئی منتقل ہوگئے تھےشادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی

More posts