Baaghi TV

آرمی چیف سے قطر کے کمانڈر لینڈ فورسز کی ملاقات ، باہمی تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق

آرمی چیف سے قطر کے کمانڈر لینڈ فورسز کی ملاقات ، باہمی تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق

باغی ٹی وی : میجر جنرل سعیدحسن محمد الخیرین کمانڈر قطر امیری لینڈ فورسز نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔جی ایچ کیو پہنچنے پر کمانڈر قطر امیری لینڈ فورس نے یادگارشاہدہ میں پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے ایک چاک وچوبند دستے نے آنے والے معززین کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل اور دوطرفہ دفاع اور سلامتی کے تعاون کو بڑھانے پر بات چیت ہوئی.

معززین مہمان نے پاک فوج کی علاقائی امن کے لئے مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان باہمی تعلقات مشترکہ ہیں جو وقتا فوقتا باہمی مفید تعلقات میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

آرمی چیف نے معززین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج اپنے وقت آزمائشی دوست کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے۔

More posts