Baaghi TV

فوجی پھسل کر موت کی وادی میں پہنچ گیا

بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کپواڑہ ضلع کے سرحدی علاقے مھچل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک کتوار گلی پر اس وقت ایک بھارتی فوجی کی موت واقع ہو گئی جب فوج کی گشتی پارٹی معمول کے مطابق کتوار گلی پر گشت کررہی تھی۔ اس دوران لائن آف کنٹرول پرموجود ایک بھارتی فوجی کا پیر اچانک پھسل گیا اور وہ ایک گہری کھائی میں گر گیا۔ ڈیوٹی پر معمور دوسرے فوجیوں نے اسے بچانے کی کوشش کی اور اسے گہری کھائی سے نکال کر نزدیکی فوجی اسپتال پہنچایا ۔تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکرموت کے منہ میں چلا گیا۔ مارے گئے فوجی کی پہچان امر حسین ساکنہ اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔فوج نے اس معاملہ میں نزدیکی فوجی اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی۔ واضح رہے کہ کپواڑہ ضلع کے سرحدی علاقے مھچل میں اس طرح کے درجنوں حادثات پیش آئے ہیں اور کئی فوجیوں کی موت واقع ہو چکی ہے ۔

More posts