Baaghi TV

ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ؛ ارشد ندیم انجری کا شکار ہوگئے

Arshad Nadeem

ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ ہونے سے پہلے ہی ارشد ندیم انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اور ایشین ایسوسی ایشن کے نائب صدر اکرم ساہی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے لیے فٹ نہیں ہیں،ارشد ندیم فٹ نہیں ہیں یہ ملک کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے.

ان کا مزید کہنا ہے کہ نیشنل گیمز میں ارشد ندیم کو حصہ نہیں لینا چاہیے تھا ، ہم نے کہا تھا کہ یہ واپڈا کی جانب سے حصہ نہ لے ، ہماری بات نہیں مانی گئی، ایک میڈل کی خاطر ارشد ندیم انجری لے کر ا گیا۔ جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پہلے پاکستان کا سوچنا چاہیے ، ایتھلیٹک ٹریک بھی ٹھیک نہیں جہاں ارشد ندیم ان فٹ ہوا، واپڈا کے چیئرمین سے درخواست کروں گا کہ قومی اثاثے کے حوالے سے پوچھیں کہ ایسا کیوں کیا گیا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
لاپتہ افراد ،جرائم پیشہ نکلے،جیلوں میں موجود، عدالت نے درخواست نمٹا دی
خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی کتنی زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا؟
خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف
صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج
بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ارشد ندیم واپڈا کا ملازم ہے یہ مزاحمت نہیں کر سکتا تھا، ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہاں ٹریک ٹھیک نہیں ہے، یہ ہم سب کے لیے ایک بری خبر ہے ، ہم نے ایک کروڑ روپے ایک گٹھنےاور کہنی کے علاج پر لگائے ، ہم نے انگلینڈ میں ارشد ندیم کا علاج کرایا ہے ، اب نیشنل گیمز میں ارشد ندیم کا دوسرا گھٹنہ انجرڈ ہو گیا ہے ۔

More posts