حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی کو بھارتی عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے انصاف کے برعکس قرار دیا ہے-
مشعال ملک نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور کشمیری قیادت کی آواز دبانے کی کوشش ہے، متنازع قوانین کے ذریعے آزادی کی جدوجہد کو کچلا جا رہا ہے اور یہ صرف چند افراد کی سزا نہیں بلکہ پوری قوم کے حق خودارادیت پر حملہ ہے، ایسے فیصلے انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہیں اور کشمیر ی قیادت کو خاموش کرانے کی سازش عروج پر ہے۔
انہوں نے عالمی برادری کی خاموشی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر آج آواز نہ اٹھائی گئی تو تاریخ اسے جرم سمجھے گی مشعال ملک کے مطابق یہ فیصلہ نہیں بلکہ ایک قوم کی آواز کا گلا گھونٹا گیا ہے اور ایسی سزائیں انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔
