Baaghi TV

آبروریزی کی کوشش ناکام ،خالو نے 17 سالہ لڑکی کو دریا میں دھکا دے دیا

crime

بھارت، لکھنؤ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ منڈیاؤ تھانہ حدود میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں مبینہ طور پر خالو نے آبروریزی کی کوشش میں ناکامی پر لڑکی کو دریائے گومتی میں دھکا دے کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی اپنے خالو اور خالہ کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ بدھ کی رات ملزم کلدیپ لڑکی کو دوا دلانے کے بہانے موٹر سائیکل پر اپنے ساتھ لے گیا۔ کچھ دیر بعد اس نے لڑکی کے بھائی کو فون کر کے دعویٰ کیا کہ چند نامعلوم کار سوار افراد نے لڑکی کو اغوا کر لیا ہے۔لڑکی کے بھائی نے فوری طور پر یوپی 112 پر اطلاع دی، جس پر پولیس حرکت میں آئی۔ موقع پر پہنچنے والی ٹیم نے ملزم کلدیپ کو نشے کی حالت میں پایا، جس پر شک گہرا ہو گیا۔ تفتیش کے دوران گھیلا پل کے قریب دریائے گومتی کے کنارے سے لڑکی کے کپڑے اور چپل برآمد ہوئے۔
واقعے کے بعد ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور جمعرات کی صبح لڑکی کی لاش دریائے گومتی سے نکال لی گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کی سخت تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے آبروریزی کی کوشش کی، تاہم ناکامی پر لڑکی کو دریا میں دھکا دے دیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مکمل حقیقت جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے، جبکہ آبروریزی کی تصدیق کے لیے ضروری فرانزک سلائیڈز بھی تیار کی جا رہی ہیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

More posts