Baaghi TV

شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات

sharjeel

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کی قیادت میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی،وفد میں ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم، پروجیکٹ آفیسر حامد خان، خیّام عباسی اور سید عدنان شامل تھے،ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک تھے،سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا گیا، اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری ٹرانسپورٹ منصوبے خاص طور پر ریڈ لائن بی آر ٹی سرکاری سطح پر مثالی منصوبہ بنانے کے لیے حکومت پوری کوشش کر رہی ہے،

ملاقات کے دوران ای ڈی بی کے وفد کو ریڈ لائن بی آر ٹی کے موجودہ مرحلوں، تعمیراتی رفتار اور تکنیکی امور پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی، شرجیل میمن کا کہناتھا کہ سندھ حکومت اس منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ اور متعلقہ ٹیم مسلسل محنت کر رہی ہے اور منصوبے کے دفاتر چوبیس گھنٹے کھلے ہیں تاکہ پیش رفت کی مانیٹرنگ جاری رہے،ریڈ لائن بی آر ٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی فیصلے کیے گئے ہیں اور تعمیراتی سلسلہ اب مسلسل آگے بڑھ رہا ہے، کراچی ایک بڑا اور پیچیدہ میٹروپولیٹن شہر ہے، جہاں مختلف اداروں کی جانب سے زیر زمین اور زمینی یوٹیلٹیز موجود ہیں، ریڈ لائن بی آر ٹی میں یوٹیلٹیز کی منتقلی ایک بڑا چیلنج تھا، بیشتر تکنیکی مسائل حل کرلیے گئے ہیں اور بقیہ معاملات بھی مربوط حکمت عملی سے نمٹائے جا رہے ہیں،سندھ حکومت کو اے ڈی بی کے ساتھ کام کر کے خوشی ہوتی ہے اور ادارے کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،ریڈ لائن بی آر ٹی کو جلد از جلد مکمل کر کے شہریوں کو جدید سفری سہولت فراہم کی جائے گی،

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے منصوبے کی رفتار اور انتظامی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کو ایک بہترین اور ایوارڈ وننگ منصوبے کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں،محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے ساتھ ان کا تعاون مؤثر اور مسلسل ہے، مشترکہ کوششوں سے کراچی کے شہریوں کو معیاری ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کی جا سکے گی،

More posts