Baaghi TV

ایران پر حملے گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہیں، مشاہد حسین


پاکستان کے سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے اسرائیل کے سابق قومی سلامتی مشیر یاکوف امیڈرور کو ایک ٹی وی مباحثے کے دوران سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے دراصل ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہیں۔
عرب ٹی وی کے ایک پروگرام میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی پر گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ مشاہد حسین سید نے مؤقف اختیار کیا کہ ایران پر حملے گریٹر اسرائیل منصوبے کے تحت کیے جا رہے ہیں اور اس جنگ میں ایران کو برتری حاصل ہے۔
‎انہوں نے کہا کہ یہ دراصل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جنگ ہے، جس میں انہوں نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی شامل کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اس تنازع میں مضبوط سیکیورٹی ضمانتیں حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن زمینی حقائق ان کی توقعات سے مختلف ثابت ہو رہے ہیں۔
‎مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ نہ ٹرمپ اور نہ ہی نیتن یاہو نے یہ اندازہ لگایا تھا کہ ایران چوتھے ہفتے میں بھی اسی شدت کے ساتھ مزاحمت جاری رکھے گا۔ ان کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو مؤثر انداز میں بند رکھنا بھی ایک اہم پیش رفت ہے، جس نے عالمی سطح پر توانائی کی صورتحال کو متاثر کیا ہے۔
‎اس مباحثے کے بعد مختلف حلقوں میں اس بیان پر بحث شروع ہوگئی ہے، جہاں اسے خطے کی موجودہ صورتحال پر ایک اہم تجزیہ قرار دیا جا رہا ہے۔

More posts