Baaghi TV


واٹس ایپ ویب پر آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف

‎میٹا کی جانب سے آخرکار واٹس ایپ کے ویب ورژن میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کرانے کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین اب براہِ راست ویب براؤزر کے ذریعے بھی کالز کرسکیں گے۔
‎اس سے قبل واٹس ایپ پر کالنگ کی سہولت صرف موبائل فون یا کمپیوٹر کی ڈیسک ٹاپ ایپ تک محدود تھی، تاہم نئے فیچر کے بعد صارفین کو الگ ایپ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور وہ ویب ورژن پر ہی کال کرسکیں گے۔
‎کمپنی کے مطابق یہ فیچر مرحلہ وار صارفین کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر صرف ون آن ون چیٹس میں آڈیو اور ویڈیو کالز ممکن ہوں گی، جبکہ گروپ کالنگ بعد میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
‎کال کرنے کے لیے صارف کو کسی بھی چیٹ کو اوپن کرکے اوپر کانٹیکٹ کے نام کے ساتھ موجود کال آئیکون پر کلک کرنا ہوگا، جہاں آڈیو اور ویڈیو کال دونوں آپشن دستیاب ہوں گے۔
‎رپورٹس کے مطابق ویب کالنگ فیچر کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا اور اس کے لیے سگنل پروٹوکول استعمال کیا جائے گا، جس سے صارفین کی گفتگو محفوظ رہے گی۔ اس کے علاوہ ویب ورژن میں اسکرین شیئرنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، جو آن لائن میٹنگز اور پیشہ ورانہ استعمال کو مزید آسان بنائے گی۔

More posts