جناب مبشر لقمان پاکستانی صحافت کا وہ چہرہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ سچائی کو اپنا شعار بنایا اور ہر حال میں حق کا ساتھ دیا۔ ان کی سب سے بڑی پہچان ان کی بے باکی ہے اور ان کا ادارہ "باغی ٹی وی” (Baaghi TV) اسی سوچ کا عملی نمونہ ہے۔ وہ حقائق کو بغیر کسی لچک کے عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ اگرچہ اسی کڑوی سچائی کی وجہ سے ایک طبقہ انہیں ناپسند بھی کرتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ لوگ ان کی اسی حق گوئی کی وجہ سے ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ ان کے بارے میں اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ ان کا سب سے بڑا جرم یہی ہے کہ وہ سچ بولتے ہیں اور اسی سچ کی خاطر انہیں کئی بار بڑے نقصانات بھی اٹھانے پڑے مگر انہوں نے کبھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
باغی ٹی وی کے ساتھ میرا تعلق اور واسطہ خالصتاً ممتاز اعوان صاحب کی مرہونِ منت ہے۔ میں نے خود دیکھا ہے کہ ممتاز اعوان صاحب اس ادارے کی ترقی کے لیے کس قدر محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں۔ مبشر لقمان صاحب کی جرات اور باغی ٹی وی کا منفرد انداز ہی وہ بنیادی وجہ تھی جس نے مجھے اس چینل کی طرف راغب کیا اور ممتاز اعوان صاحب نے اس تعلق کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کی۔
آج باغی ٹی وی کو 14 سال مکمل ہونے پر میں مبشر لقمان صاحب، ممتاز اعوان صاحب اور پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ میری دعا ہے کہ حق اور سچ کا یہ سفر اسی طرح کامیابی سے جاری رہے۔
میں مبشر لقمان صاحب اور ممتاز اعوان صاحب کی تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے میری صحافتی خدمات کو سراہا ۔۔میرے لیے یہ محض کوئی معمولی سند نہیں بلکہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے جو مجھے مبشر لقمان صاحب جیسے نڈر انسان اور باغی ٹی وی جیسے معتبر ادارے کی طرف سے ملا ہے۔ میں ممتاز اعوان صاحب کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کرتی ہوں جن کی وجہ سے مجھے اس وقار اور سچ کا ساتھ دینے والی ٹیم کا حصہ بننے کا موقع ملا۔

