Baaghi TV

بابا گورو نانک یونیورسٹی کی تعمیر کے منصوبے پر کتنی لاگت آئے گی

بابا گورو نانک یونیورسٹی کے تعمیر کے منصوبے پر کتنی لاگت آئے گی.

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب میں بننے والی بابا گورو نانک یونیورسٹی کے ماڈل کا معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بابا گورو نانک یونیورسٹی کا ماڈل کل کرتار پور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب میں رکھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کو یونیورسٹی کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بابا گورو نانک یونیورسٹی کا منصوبہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
بابا گورو نانک یونیورسٹی کے تعمیر کے منصوبے پر 6 ارب روپے لاگت آئے گی۔اس منصوبے کی تکمیل سے ننکانہ صاحب اور گرد و نواح کے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کیلئے لاہور اور دیگر شہروں میں نہیں جانا پڑے گا۔ سکھ برادری کے نوجوان بھی بابا گورو نانک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کریں گے۔ہماری حکومت وہ کام کر رہی ہے جو کسی سابق حکومت نے اب تک نہیں کیا۔ بابا گورو نانک یونیورسٹی کے منصوبے کے بعد کرتار پور راہداری کا افتتاح تاریخ ساز اقدام ہے۔

More posts