Baaghi TV

بچہ بچے کا قاتل نکلا

ایس ڈی پی او کاہنہ سرکل شیعب میمن کی سربراہی میں ایس ایچ او نشتر کالونی عبد الواحد اور انکی ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، 8 سالہ مبین کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، مقتول مبین کے اغواء اور قتل کا مقدمہ 16 اپریل کو تھانہ کاہنہ میں درج کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان میں 8سالہ علی شیر اور 10سالہ زید شامل ہیں، ملزمان کا دوران تفتیش قتل کی ہولناک واردات کا اعتراف کیا ہے، ملزمان نے مقتول مبین کو معمولی تلخ کلامی پر اینٹیں مار کر قتل کیا تھا، قتل کے بعد مقتول کی نعش کو کھیتوں میں دبا دیا تھا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے ایس ڈی پی او کاہنہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی.

More posts