Baaghi TV

کمسن بچے سے بدفعلی،قتل کےملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

lahore high court

لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچے سے بدفعلی کے بعد کرنٹ لگا کر قتل کرنے کے مجرم ندیم اسلم کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ایسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں،مجرم ندیم اسلم کے خلاف مقدمہ تھانہ ہنجروال لاہور میں درج کیا گیا تھا جس میں اس پر الزام تھا کہ اس نے ساڑھے 3 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کرنٹ لگا کر بے دردی سے قتل کیا،سیشن عدالت لاہور نے 2022 میں مجرم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

مجرم نے اس فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی جسے عدالت نے شواہد اور دلائل کی روشنی میں خارج کر دیا، مقتول بچے کی جانب سے مقدمے میں ایڈووکیٹ امتیاز پاہٹ نے پیروی کی،لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایسے گھناؤنے جرائم سے معاشرہ لرز اٹھتا ہے اور مجرم کسی بھی قسم کی نرمی یا رعایت کے مستحق نہیں ہوتے۔

More posts