Baaghi TV

برطانیہ کے شہر لیڈز میں ہنگامہ آرائی میں ملوث متعدد افراد گرفتار

uk

برطانیہ کے شہر لیڈز میں ہنگامہ آرائی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا

لیڈز میں ایک ادارے اور بچوں کے درمیان جھگڑے کے بعد جب پولیس اور سوشل کیئر حکام وہاں پہنچے اور بچوں سمیت دیگر افراد کو حراست میں لیکر محفوظ مقام پر منتقل کیا تو ہنگامے شروع ہو گئے،ہجوم نے پولیس گاڑی پر پتھراؤ کیا، گاڑی کو الٹا دیا، ایک بس کو آگ لگا دی، محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے سے مکینوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، مکینوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے.

برطانوی میڈیا کے مطابق حکام نے ایک خاندان کے بچوں کو سوشل کیئر منتقل کیا جس پر ہنگامہ آرائی ہوئی، واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں،علاقہ میں پولیس کی اضافی نفری بھیج دی گئی ہے،برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے ہنگامہ آرائی کی مذمت کی ہے جبکہ ہوم سیکرٹری یوویٹ کوپر نے کہا ہے کہ ہنگامہ کرنے والوں سے قانون پوری قوت سے نمٹے گا۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے

واقعہ کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار زبرستی بچوں کو اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں،

More posts