Baaghi TV

بچوں اور عورتوں سے زیادتی کے ملزموں کو عبرت کا نشان بنانے کے لئے وفاقی کابینہ میں ہو گا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ،اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے اور کورونا صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی

کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا،اجلاس میں سول ایوی ایشن رولز 1994 کے قاعدہ 68 میں ترمیم سے متعلق غور کیا جائے گا ،کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ، اداروں سے اصلاحات سے متعلق کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی

پبلک سیکٹرز کے چیف ایگزیکٹو اور ایم ڈٰی ڈیز کی خالی نشستوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ کیا جائے گا .جی 20 ممالک میں قرضوں کی ادائیگی میں توسیع سے متعلق غور کیا جائے گا ،پی ٹی وی کی جانب سے انڈین براڈکاسٹرز کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق این او سی کے اجرا پر غور ہوگا ، وفاقی کابینہ بچوں اور عورتوں سے زیادتی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنانے کے لئے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے گی

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

مہنگائی کے خاتمے کے حوالے حکومتی اقدامات اور اس کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا ،کابینہ کو ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاو کی صورتحال اور اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی

More posts