بہاولنگر ((بہاولنگر باغی ٹی وی محمد عرفان نامہ نگار )) اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں محکمہ ایکسائز نے لاری اڈا ڈونگہ بونگہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نان ٹیکس پیڈ سگریٹ کی بڑی مقدار برآمد کر لی۔ حکام نے موقع پر موجود تمام غیر قانونی اسٹاک قبضے میں لے لیا۔
کارروائی کے دوران ملزم نوید کی جانب سے مبینہ مزاحمت کی گئی اور افسران و عملہ سے ہاتھا پائی کی گئی، جبکہ دھمکیاں بھی دی گئیں۔ واقعہ کے بعد ایکسائز انسپکٹر کلیم کی مدعیت میں تھانہ ڈونگہ بونگہ پولیس نے کارِ سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیااسسٹنٹ کمشنر اعظم گوپانگ کی نگرانی میں کی جانے والی اس کارروائی کے حوالے سے انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کلیم کا کہنا تھا کہ ملزم عرصہ دراز سے نان ٹیکس پیڈ سگریٹ کی فروخت میں ملوث تھا جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا تھاانہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
